وزیراعظم کیخلاف سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی تحریک منظور

91

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نثار کھوڑو کی وزیراعظم کے استعفے سے متعلق تحریک اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

جمعہ کوسندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار میں تلخ کلامی بھی ہوئی، خواجہ اظہار نے ڈپٹی اسپیکر سے کہا کہ یہ آپکا گھر اور ڈرائنگ روم نہیں ہے،آپ تمیز سے بات کریں، آپ خاموش ہوجائیں۔خاموش رہنے کے لفظ پر نثار کھوڑو جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ اور عہدے کا خیال رکھیں، اس دوران ایوان میں نو نو کے نعرے اور شور شرابا شروع ہوگیا۔ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ اپوزیشن میرے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد لے آئے۔

اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے وزیراعظم کے استعفے سے متعلق قرار داد پیش کی جو اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

Print Friendly
SHARE