کوئٹہ:450 فراری کمانڈرز ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

65

بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 450 فراری کمانڈرز ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 450فراری کمانڈرز ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ فراری کمانڈرز کی قومی دھارے میں شامل ہونے کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وزیراعلیٰ ٰ بلوچستان رانا ثناء اللہ زہری نے فراری کمانڈروں کو قومی پرچم اور پھولوں کے تحائف دیئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے ہتھیارڈالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فراریوں کےجسم پربوسیدہ کپڑے شرپسندوں کےمنہ پر تھپڑہے، بلوچ کےسروں کی قیمت لینےوالےیورپ اورسویٹزرلینڈمیں بیٹھےہیں۔

وزیر اعلیٰ بولچستان نے کہا کہ حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،اب کسی کو خون ریزی اور لوگوں کو بہکانے کی اجازت نہیں دینگے،انہوں نے کہا کہ قومی دھارےمیں شمولیت کافیصلہ آپکےخاندان پرمثبت اثرات مرتب کریگا۔

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاک ہ میرے لیے اس تقریب میں شرکت باعث فخر ہے،ہمارے بہت بھائی نام نیاس تحریک سے واپس آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک و صوبے کو گمراہی میں نقصان پہنچا یا اب ان کو واپسی پر مبارکباد دیتاہوں ۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہاکہ سیاسی و عسکری قیادت فراریوں کی ہرممکن مدد کریگی،پاکستان ترقی کے اہم دور میں شامل ہوچکا ہے،بلوچستان دوسرے صوبوں کے لیے مثال ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ وقت آگیاہے بیرونی ہاتھوں میں کھیلنے کے بجائے حقیقت کا ساتھ دیں ،پہاڑوں پر مزید وقت ضائع نہ کریں،بلوچ اور بلوچستان کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔

Print Friendly
SHARE