پنجاب کا قلعہ فتح کرنا ہے اور شریفوں کو مٹانا ہے،آصف زرداری

61

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینزکے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اس دفعہ ہم  نے پنجاب کا قلعہ فتح کرنا ہےاور شریفوں کو مٹانا ہے۔

جھنگ کے علاقے منڈی شاہ جیونہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا اس دفعہ ہم نے پنجاب کا قلعہ فتح کر نا ہے ،شریفوں کو مٹانا ہےآر اوز الیکشن کو ایکسپوز کرنا ہے ۔ ہم پہلے بھی الیکشن ہارے نہیں تھے ہمیں آر اوز نے ہرایا تھا۔ آر اوز کو دیکھنا چاہیے کہ انہوں نے ملک کے ساتھ کیا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آر اوز نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا اس عوام کے ساتھ ہم نے جینا ہے اور مرنا بھی ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ ہم پاکستان کو چلانا جانتے ہیں آج سند ھ اسمبلی نے گو نوا زگو کی قرار داد منظور کر لی ہے۔ جس طرح ہم نے مشرف کو گھر بھیجا تھا اس طرح نوا زشریف کو بھی گھر بھیجیں گے مگر میاں صاحب آپ گھر نہیں کہیں اور جائیں گے۔ چاروں صوبوں کو میاں نواز شریف سے نجات چاہیے کیونکہ میاں صاحب پائے کھانے اور روٹیاں توڑنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ میاں صاحب سعودی عرب جائیں یا پھر لانڈھی جیل آئیں جہاں پر آپ کو روٹیاں میں بھیجوں گا۔ میاں صاحب کچھ تو غریبوں پر رحم کریں۔ پانامہ گیٹ پر عوام کا وقت فضول میں برباد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کے خلاف جلسوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے ابھی تو ابتدائے عشق ہے آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا۔ شو باز کے نعرے خالی نعرے ہی رہ گئے۔ انہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ میں پورے ملک میں ان کیخلاف نکلوں گا۔ عوام کا کثیر تعداد میں جلسے میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Print Friendly
SHARE