شام کے پاس اب بھی کیمیائی ہتھیارموجود ہیں،امریکہ

89

امریکہ نے کہا ہے کہ شام نے کیمیائی ہتھیاروں کا کچھ حصہ بچا کر رکھا ہوا ہے، شامی صدر دوبارہ کیمیکل ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں ، اِس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹِس کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شام نے کیمیائی ہتھیاروں کا کچھ حصہ بچا کر رکھا ہوا ہے۔ اسرائیل کے دورے پر گئے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے شامی صدر کو متنبہ کیا کہ وہ دوبارہ کیمیکل ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی کوشش مت کریں کیونکہ اِس کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ میٹِس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چار اپریل کو شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی تھی۔

Print Friendly
SHARE