جمیکا:پہلا ٹیسٹ،پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلا ف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

59

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلےٹیسٹ میں ٹاس جیت کر فیصلہ کیا ہے۔

جمیکا کے سبینا پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عباس کو ٹیسٹ کیپ دیا گیا ہے اس طرح وہ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

اس موقع پر پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میں آخری سیریز کے بارے میں نہیں سوچ رہا،ہر میچ کے حساب سے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، میچ جیتنے کے لیے پر عزم ہیں، اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستانی ٹیم میں کپتان مصباح الحق کے علاوہ اظہر علی، احمد شہزاد،بابر اعظم ،یونس خان،اسد شفیق،سرفراز احمد،محمد عامر،وہاب ریاض،یاسر شاہ،محمد عباس شامل ہیں۔

ویسٹ انڈین ٹیم میں کپتان جیسن ہولڈزکے علاوہکریگ بریتھ ویٹ،کیرون پاول،ہیٹمیر،شائے ہوپ،وشال سنگھ،شین ڈورچ،روسٹن چیس،دویدرا بشو،شینن گیبریئلاور الزاری جوزیف شامل ہیں۔

Print Friendly
SHARE

اپنی رائے دیجئے