بھارتی اوپنر لوکیش راہول فٹنس مسائل کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر

61

بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین لوکیش راہول کی فٹنس مسائل کے باعث رواں برس شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

لوکیش راہول کندھے کی انجری میں مبتلا ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں، انجری کے باعث راہول نے رواں آئی پی ایل سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔ چیمپئنز ٹرافی جون میں انگلینڈ میں شیڈول ہے جس میں بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ لوکیش راہول نے اپنے بیان میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل کر پائیں گے، میں اپنی طرف سے سخت کوشش کر رہا ہوں لیکن چانسز بہت کم ہیں۔

Print Friendly
SHARE