افغانستان،مزار شریف میں فوجی کیمپ پرحملہ، 8 اہلکار ہلاک،30زخمی

128

افغانستان کے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں پولیس وردی میں ملبوس مسلح افراد نے فوجی کیمپ میں گھس کر زوردار دھماکہ اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 فوجی ہلاک اور 15 اہلکارو ں سمیت 30 سے زائدافراد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس خودکش حملہ آوروں اور ان کے ساتھی مسلح افراد نے افغانستان کے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں فوجی چھاونی میں گھس کردھماکہ کردیاجس کے بعد پولیس وردی میں ملبوس حملہ آوروں کے ایک اور مسلح گروہ نے آرمی کی 209 شاہین کور میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 8 فوجی ہلاک اور 15 اہلکارو ں سمیت 30 سے زائد افرادزخمی ہو گئے۔افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

عینی شاہدین کے مطابق افغان آرمی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کافی دیر تک افغان نیشنل آرمی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ایک سرکاری آفیسر کے مطابق حملہ آوروں نے سفید رنگ کی پولیس والی وردیاں پہن رکھیں تھیں جبکہ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس وردیو میں ملبوس حملہ آوروں نے فوج کے شاہین کور میں گھس کر فائرنگ کی۔

Print Friendly
SHARE

اپنی رائے دیجئے